کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 25 اضلاع میں آج (اتوار 26 جنوری کو) ہونے والے لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات میں 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مدمقابل ہیں ۔ انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ پولنگ کیلئے سامان ہفتہ کو پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے صوبے کے 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے ۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔