صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ روز 25 جنوری کو اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کے شوہر محمود چوہدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُنہیں دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
اُنہوں نے اہلیہ کی سالگرہ کی تقریب سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میر حاکم، میر سجاول اور میر ذوالفقار کی والدہ کو 25 ( 10+) ویں سالگرہ مبارک ہو۔
اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور بختاور بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بختاور اور محمود چوہدری کی شادی 31 جنوری 2021ء کو کراچی کے بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی۔
اس جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021ء کو، دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 5 اکتوبر 2022ء کو جبکہ تیسرے بیٹے میر ذوالفقار محمود چوہدری کی پیدائش 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی تھی۔