• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر سال ایڈز کے 3 لاکھ متاثرین سامنے آنے کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ایڈز کے تین لاکھ متاثرین سامنے آرہے ہیں۔ 

کے پی کے اور لاہور میں ایڈز کی صورتحال زیادہ خراب ہے، ایڈز کیسز 72ہزار سے زائد ہیں۔ 

اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) اور پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بلز پیش کردئیے گئے۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس مہیش ملانی کی زیر صدارت ہوا۔ 

اجلاس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ کے پی کے اور لاہور میں ایڈز کی صورتحال زیادہ خراب ہے اور میری معلومات کے مطابق ایڈز کیسز 72 ہزار سے زائد ہیں۔ 

کوآرڈینیٹر سی ایم یو ڈاکٹر قاسم عباس نے ایڈز سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ مریضوں کو فری ادویات فراہم کر رہے ہیں۔

کوارڈینیٹر برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ ایڈز کے پھیلاؤ میں تقریباً 40 فیصد کنٹرول ہوا ہے اور ہر سال ایڈز کے 3 لاکھ متاثرین سامنے آرہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید