لوٹن: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن برانچ کا اہم اجلاس زیر صدارت راجہ کمان افسر منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں 11 فروری کو مقبول بٹ شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے اور اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن لندن میں ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں لوٹن برانچ کے زیر اہتمام آئندہ کے پروگرام کا شیڈول بھی طے گیا گیا، جس میں برانچ کے زیر اہتمام شہید کشمیر محمد مقبول بٹ شہید کی برسی کا پروگرام، اسپورٹس گالا اور برطانیہ میں آنے والے نئی کشمیری نوجوانوں کی خوش آمدید پارٹی شامل ہیں۔
اس موقع پر برانچ کی تشکیل نو بھی کی گئی، جس میں درج ذیل نو منتخب عہدیداران شامل ہیں۔
صدر غیاث رشید، نائب صدر قیوم جنجوعہ، سیکریٹری جلیل فرید، جوئنٹ سیکریٹری عاصم چوہدری، آرگنائزر راجہ عمار نثار، پریس سیکریٹری، تاثیر شاہ، فنانس سیکریٹری خواجہ لطیف، ممبران مجلس عاملہ میں سید تحسین گیلانی، راجہ کمان افسر، سید توصیف گیلانی، دانش وقار، عارفین گیلانی، عثمان خان، عمار مجید، شکیل شاہ اور جواد شوکت شامل ہیں۔