• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا انسانوں اور روبوٹس کی پہلی ہاف میراتھن ریس کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چین انسانوں اور روبوٹس کے درمیان دنیا کی پہلی ہاف میراتھن ریس کی میزبانی کرنے والا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں ہونے والی 22 کلومیٹر (13 میل) کی اس دوڑ میں روبوٹس بھی حصّہ لیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کے ڈیکسنگ ضلع میں بیجنگ اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ ایریا (ای ٹاؤن) میں تقریباً 12 ہزار انسان 20 سے زائد کمپنیوں کے روبوٹس کے مدِمقابل ہوں گے۔

اس حوالے سے ای ٹاؤن نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹک کلبز اور یونیورسٹیز کو اس دوڑ میں روبوٹس کے ساتھ شرکت کے لیے مدعو کرے گا۔

دوڑ میں حصہ لینے والے روبوٹس کے لیے مندرجہ ذیل شرائط رکھی گئی ہیں:

1- روبوٹس انسانوں جیسے نظر آتے ہوں یعنی وہ پہیوں والے نہ ہوں بلکہ انسانوں کی طرح چلنے یا دوڑنے کے قابل ہوں۔

2- روبوٹس کی اونچائی 0.5  سے 2 میٹر کے درمیان ہونی چاہیے اور ان کے کولہوں کے جوڑ سے پاؤں کے نیچے تک کا فاصلہ کم از کم 0.45 میٹر کا ہونا چاہیے۔

3- ریموٹ کنٹرول اور مکمل طور پر خود مختار دونوں طرح کے روبوٹس کو دوڑ میں حصّہ لینے کی اجازت ہو گی اور آپریٹرز ایونٹ کے دوران ان کی بیٹری کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

دوڑ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید