• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس کے جنگلات میں خوفناک آگ کے اسباب میں اہم عنصر موسمیاتی تبدیلی تھا، ماہرین

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کے بھرک اٹھنے کے اسباب میں اہم عنصر موسمیاتی تبدیلی تھا۔

امریکی اور یورپی سائنسدانوں کی مشترکا تحقیقی رپورٹ اور ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے آگ لگنے کے امکانات کو 35 فیصد بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ بہت پیچیدہ ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے سبب گرم اور خشک موسم مرکزی عنصر بنتا جارہا ہے۔

لاس اینجلس میں بھی گرم اور خشک موسم جنگلات کی آگ کے خطرے کو بڑھا رہا ہے۔

یاد رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 28 افراد ہلاک  ہوگئے تھے جبکہ 16 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید