• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف زرداری کو انگولا، جمیکا لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے سفیروں نے سفارتی اسناد پیش کیں

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفیروں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر نے انگولا کے نامزد سفیر جولیو بیلارمینو گومس مائیٹو سے اسناد وصول کیں۔ جمیکا کے نامزد سفیر آرتھر ولیمز، لکسمبرگ کے نامزد سفیر رونالڈ ریلینڈ، یوراگوئے کے نامزد سفیر بیرالڈو روکے نکولا فلانیگین اور مالٹا کے نامزد ہائی کمشنر ریمنڈ بونڈن نے بھی صدر کو اسناد سفارت پیش کیں۔ قبل ازیں سفیروں کو ایوان صدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید