• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن شہری نے 120 دن زیرِ آب رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

روڈیگر کوچ نے 120 دن زیرِ آب رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
روڈیگر کوچ نے 120 دن زیرِ آب رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جرمن ایرو اسپیس انجینئر نے طویل عرصے تک پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 59 سالہ جرمن ایرو اسپیس انجینئر روڈیگر کوچ نے 120 دن زیرِ آب رہ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں بنایا۔

سوزانا رئیس نے تصدیق کی ہے کہ روڈیگر کوچ 26 ستمبر کو پاناما کے علاقے Puerto Lindo کے سمندر کے نیچے 320 اسکوائر فٹ کے کیپسول میں منتقل ہوئے تھے اور پورے 120 دن بعد 24 جنوری کو وہاں سے باہر نکلے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی شہری جوزف ڈٹوری کے پاس تھا جنہوں نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں پانی کے اندر 100 دن گزارے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید