• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا‘ خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے سندھ اور وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا لہجہ دھمکی آمیز تھا‘اگر مسائل حل نہ ہوئے تو پھر نئے صوبے بنانے کی آواز تو اٹھے گی‘ ہم اپنے حصے سے زیادہ کی قربانی دے چکے ہیں‘ ہمارا مطالبہ وزیراعظم سے ہے کہ وہ بتائیں کہ ہم ان کے ساتھ کیوں رہیں؟ امید تو یہ تھی کہ بلاول بھٹو کراچی کے تاجروں سے 15 سالہ زیادتیوں پر معافی مانگیں گے، مگر ان کے لہجے میں دھمکی تھی۔جمعرات کو بہادر آباد میں کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہو گئی ہیں‘ آج روزانہ کی بنیاد پر بھتا طلب کیا جارہا ہے نہ دینے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔ پچھلے پندرہ سالوں سے سندھ میں جمہوریت کے نام پر مصنوعی نام نہاد اکثریتی حکومت قائم ہے‘سندھ کے ایک ایک چوکیدار کی تنخواہ کا انتظام کراچی کرتا ہے‘تاجروں سے پوچھ لیا کہ وہ کہیں اور گلہ کرنے کیوں گئے مگر کیا آپ بھی جواب دینا پسند کریں گے کہ چینی تاجر عدالت کیوں گئے ہیں؟ سرکاری دفاتر میں موجود افسر سے لےکر سڑک پر کھڑا اہلکار بھتہ وصولی میں ملوث ہے۔

اہم خبریں سے مزید