کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ ہفتے سے شروع ہو گا ۔ اسٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ ا سٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور سرکاری ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم ، ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کی ٹیمیں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی ا سپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں گی۔