• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ ہڑپ کرگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ناظم آباد نمبر 1 میں واقع گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ ہڑپ کرگیا ،جمعہ کی صبح طالبات اپنے امتحانی ایڈمٹ کارڈ لینے پہنچیں تو انھیں جاری نہیں کیے گئے جس پر طالبات نے احتجاج شروع کر دیا ،پولیس نے پہنچ کر کالج پرنسپل کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،پرنسپل کے مطابق نفیس گریڈ 17 کا ملازم ہے جس نے 81 طالبات سے امتحانی فیس کی مد میں 9 لاکھ 10 ہزار 200 روپے وصول کیے اور رقم آگے جمع نہیں کروائی،پرنسپل کے مطابق محمد نفیس آخری بار 27 جنوری کو کالج آیا تھا،ایس ایچ او تھانہ رضویہ وقار قیصر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ملزم نے شرمندگی کے باعث کوئی زہریلی دوا پی کر مبینہ خود کشی کی کوشش کی ،اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت بہتر ہونے پر اس سے تفتیش کی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید