کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے اہم ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے پارا چنار کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور طویل عرصے سے بند کرم پارا چنار قومی شاہراہ کو محفوظ بنا کر اسے فوری کھولنے پر زور دیا اور ہیلی سروس کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا گیا، علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ مشکلات میں گھرے عوام کو اشیائے خوردونوش حتی کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھیجی گئی امدادی اشیا بھی پاراچنار نہیں بھیجی جا رہی ہیں۔