کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ کہا ہے کہ انھیں حیسکو اور سیپکو سے متعلقہ بلوں میں بدعنوانیوں زائد اور جعلی بلوں سے متعلقہ مسلسل شکایات موصول ہورہی ہیں، جس کے باعث صوبہ سندھ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ،یہ بات انھوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ توانائی کے دفتر میں ایک اجلاس میں بتائی، ،علاوہ ازیں ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد سے ملاقات میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر توانائی نے کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالامال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلئے گولڈن مواقع موجود ہیں۔