• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ نے کمیٹی بنا دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نےکمیٹی بنا دی ،زمینوں پر قبضے ختم کرانے اور تاجروں کے ریونیو مسائل حل کرنے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے اپنی سربراہی میں ایک مشترکہ "فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی" قائم کرنے کی ہدایت کردی ، جبکہ وزیراعلیٰ نے ایک دوسرے اجلاس میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صنعتکاروں کے مسائل کا حل وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریونیو اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں اور صنعتکاروں کو درپیش تمام ریونیو اور پولیس سے متعلق مسائل حل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتکاروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی اور چیئرمین نے ان کے مسائل کے حل کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ "فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن" کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کریں جس میں آباد سمیت مختلف صنعتکار تنظیموں کے سربراہان شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید