بئی ( سبط عارف ) دبئی کے ٹریفک آپریشن کی نگرانی کرنے والے ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹول ٹیکس "سالک" کی فیس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اب دبئی کے ٹول گیٹس پر گزرنے کے لیے اضافی چارجز لاگو ہوں گے۔ دبئی میں ٹول ٹیکس کے نئے نرخوں کے مطابق، صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اور شام 4 بجے سے 8 بجے تک ٹول فیس 6 درہم (تقریباً 456 پاکستانی روپے) وصول کیا جائے گا جبکہ غیر مصروف اوقات کے دوران اور ہفتہ وار تعطیلات پر ٹول فیس 4 درہم (تقریباً 304 پاکستانی روپے) ہی رہے گا۔ رمضان المبارک کیلئے بھی ٹول فیس کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ دبئی چونکہ عالمی ایونٹس کا مقام ہے اس لیے ایونٹ زونز میں پبلک پارکنگ فیس 25 درہم (تقریباً 1,898 پاکستانی روپے) فی گھنٹہ ہوگی، جو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب بڑے ایونٹس کے دوران وصول کی جائے گی۔ اسی طرح، زیادہ طلب والے علاقوں میں پارکنگ فیس 6 درہم (تقریباً 456 پاکستانی روپے) فی گھنٹہ ہوگی، جبکہ عمومی پارکنگ فیس 4 درہم (تقریباً 304 پاکستانی روپے) رہے گی۔