• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھوڑا کرایہ بڑھاکر مزید بسیں خرید رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور سندھ کابینہ نے بسوں کے کرایوں پر سبسڈی کو مکمل ختم نہیں کیا۔ بلکہ ہم تھوڑا کرایہ بڑھاکر مزید بسیں خرید رہے ہیں تاکہ عوام کو فائدہ ہو۔یہ بات انھوں نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بتائی ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ قانون سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کے بیشتر ارکان غیر حاضر تھے۔ ارکان کے چار تحریری سوال ان کی عدم موجودگی کے باعث نہ پوچھے جاسکے۔ البتہ ایوان کی کارروائی کے دوران ارکان کی جانب سے کئی توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر بحث آئے ۔ بسوں کے کرایوں میں اضافے سے متعلق ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پہلے ایک سے 15 کلو میٹر تک پیپلز بس کا کرایہ صرف پچاس روپے تھا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے ، حکومت اب تک ہر مسافر کو چالیس سے پچاس روپے کی سبسڈی دیتی رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید