کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر کھیل سر دار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ کے ٹیلنٹ کو جگہ نہ ملی تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے ۔ کرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹ کا طریقے کار درست نہیں ، کرکٹ صرف پشاور سے ملتان تک نہیں بلکہ کراچی تک ہوتی ہے ۔ سندھ میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، صوبے کےکھلاڑی ٹیم تک جاتے ہیں، ڈگ آئوٹ میں بیٹھ کر واپس آجاتے ہیں۔ ابھی ہم مل کر چیمپئنز ٹرافی کو سپورٹ کر رہے ہیں، امید ہے قومی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی۔