کراچی(اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ ر کی رہائش گاہ کے سیکیورٹی انچارج سائٹ ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئے ،پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق،گزشتہ رات سائٹ اے تھانہ کی حدود سائٹ ایریانورس چورنگی سیمنس چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 47سالہ پولیس انسپکٹر محمد حنیف شاہ ولد عبدالمجید شاہ زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرزخمی اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے،سابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی رہائش گاہ کے سکیورٹی انچارج پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سکیورٹی انچارج پولیس افسر محمد حنیف پر حملہ کرنے والے ملزموں کی تعداد چار ہے۔