• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شادی و دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

کراچی (این این آئی)کراچی کے ضلع وسطی میں شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ گولیوں کی زد میں آکر معصوم لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے نئی پالیسی بنائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ضلع وسطی میں تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ضلع وسطی کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو خط لکھا ہے جس کے مطابق شادیوں اور دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ ہونا تشویشناک ہے۔ذیشان شفیق صدیقی نے خط میں لکھا کہ گولیوں کی زد میں آکر معصوم لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید