• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 3 ملزموں کو گرفتار کرکے 440 پتنگیں اور 7ڈوریں برآمد کرلیں۔تھانہ وارث خان پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 5قمار بازوں سے دائو پر لگی رقم 16ہزار 200روپے ، 3موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر لئے۔ آراے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کئے ۔ اسلا م آباد پولیس نے بھی13ملزموں کو گرفتار کر کے 9 پستول، 4 رائفلز اورگن برآمد کرلیں ۔ تھا نہ کوہسار پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلئے ۔
اسلام آباد سے مزید