• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبے سرمایہ کاری کیلئے موزوں بنانا چاہتے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے کے پی ایم جی (KPMG) کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ملاقات میں سی ڈی اے کے مختلف منصوبوں کے لئے بہترین مالیاتی پلان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور منصوبوں کو مالیاتی طور پر پائیدار اور مستحکم کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں۔ اس ضمن سی ڈی اے کے مختلف منصوبوں کو مالیاتی طور پر قابل عمل اور پائیدار بنانے کیلئے کے پی ایم جی اپنی مشاورتی خدمات فراہم کرے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کے لئے ان منصوبوں کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین بنانا چاہتے ہیں۔ ملاقات میں سرمایہ کاروں کیلئے مختلف کانفرنسز اور سیمینارز کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے ان منصوبوں کو مالیاتی طور پر خود مختار بناکر ان سے حاصل شدہ آمدنی شہر کی فلاح پر خرچ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کے پی ایم جی اپنی بہترین کنسلٹنسی اور تیکنیکی معاونت فراہم کرے۔
اسلام آباد سے مزید