• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ کا یوم ولادت آج منایا جائیگا

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) ہفتہ ولائے محمد ؐو آل محمدؐ کی مناسبت سے اتوار3شعبان کو نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ دینی و مذہبی تنظیموں کے زیراہتمام ہونے والے میلاد کے جلسوں ،کانفرنسوں اور یوم حسین کے سیمیناروں میں علمائے کرام،واعظین و ذاکرین ،منقبت و قصیدہ خواں بارگاہِ امامت میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی ہفتہ ولائے محمدوآل محمدؐ کے کنوینر شوکت عباس جعفری نے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواسہ رسول نے کربلا کے تپتے ہوئے صحرا میں اپنے جگر پاروں اور اصحاب باوفا کے ہمراہ جانوں کے نذرانے پیش کرکے انسانیت کو معراج و کمال عطا کردیا۔
اسلام آباد سے مزید