اسلام آباد(جنگ نیوز ) پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی وفاقی وزارتوں کے لئے بطور فوکل پرسن تقرری ہمارے لئے خوش آئند ہے۔ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں غلام مصطفیٰ ملک، ڈاکٹر رحیم اعوان، ڈاکٹر جان عالم،جہانزیب امجد،مہرین ملک آدم، انیلہ ایاز چوہدری، عظام چوہدری، عاطف مغل، جہانگیر چوہدری، ساجد اعوان، سردارحیدر، ماریہ اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔