راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)منگیتر نے فائرنگ کرکے اپنی ہونے والی ساس کوزخمی کردیا۔ تھانہ صدر بیرونی کو محمد سلیم نے بتایاکہ گھر میں میری بیوی نسیم بیگم، بیٹی لائبہ، بیٹا سدیس موجود تھے۔میرے بیٹے نے مجھے فون کر کے بتایا کہ عمر جس کے ساتھ میری بیٹی کی منگنی ہوئی ہے گھر آیا اور آتے ہی جھگڑا شروع کر دیا۔میری بیوی جونہی اٹھی تو عمر نے میری بیوی نسیم بیگم پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گئی ۔وجہ عناد یہ ہے کہ میری بیٹی لائبہ کا رشتہ عمر کے ساتھ طے تھا مگر وہ کوئی کام نہیں کرتا تھا جس کو چند روز قبل میری بیوی نے سمجھایا کہ کام نہیں کرو گے تو بیٹی کی شادی نہیں کریں گے ۔