• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کے مسائل حل کئے جائیں، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظہیر اخترمہر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تارکین وطن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، گرین چینل کو بحال کیاجائے،اوورسیز پاکستانیوں کو فارن انویسٹر کا درجہ دیا جائے اور انکے لئے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے، انکی پراپرٹیز پر ہونے والے قبضوں سے نجات دلائی جائے ، سیکنڈ ہینڈ موبائل کو فری کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ تین سے پانچ فروری تک تین روزہ کنونشن کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تنظیم کے چیف آرگنائزر سلمان ملک،کوآرڈنیٹرفرحان اختر مہر،وائس چیئرمین شہیر شکیل،صدر امریکہ چیپٹر طاہرہ شریف، سینئر ایڈوائزر نگہت خان اورسہیل وڑائچ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر این پی سی اظہر جتوئی ،سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے بھی خطاب کیا ۔ ظہیر اخترمہر نے پیکا ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے کہا کہ پیکا ایکٹ کو صحافی برادری سے مشاورت کیساتھ بہتر بنایا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےسب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سلمان ملک کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بہت سے مسائل ہیں ، انکے لئے ون ونڈو کے علاوہ انکے تمام کیسز کی شنوائی ترجیحی بنیادوں پر ہونی چاہیئے ۔
اسلام آباد سے مزید