• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیتوں سے لاش برآمد، خاتون کی پراسرار موت، 18 سالہ نوجوان کی خودکشی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں ایک خاتون سمیت 3افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان کو فائرمار کر قتل کردیاگیا۔سب انسپکٹر ظفر نے بتایاکہ علی پورپنجگراں کے علاقہ میں کھیتوں سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے سینے میں فائر مار کر موت کے گھاٹ اتاراگیا ۔ مقتول کی شناخت ذیشان علی کے نام سے ہوئی جو بنک کالونی کارہنے والا تھا اور فرنیچر کاکام کرتاتھا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی ۔ادھر تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں 31سالہ شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر دم توڑ گئی ۔پولیس کے مطابق لیاقت نے فون پر اطلاع دی کہ ہوٹل سترہ میل کے قریب اس کی بیٹی کو اس کے خاوند نے قتل کردیا۔پولیس موقع پرپہنچی تو اکبر اقبال نے بتایاکہ اس کی بیوی بشریٰ بی بی 6دن سے لاپتہ تھی جس کو کل شام ہمراہ لے کر گھر آیاجو سانس نہیں لے رہی تھی۔ میں نے ڈرگ سینٹر والوں کوکال کی جواسے لے کر غوری ٹاؤن چلے گئے ۔رات کوانہوں نے کال کی کہ ایمرجنسی ہے آپ فوراً آجائیں ۔ میں پمز ہسپتال پہنچا تومیری بیوی فوت ہوچکی تھی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پولی کلینک منتقل کردی ۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر جراہی کے قریب 18سالہ ذہنی معذور نوجوان نے گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق عدیل کے گھر والوں نے بتایاکہ وہ ذہنی طور پر اپ سیٹ تھا اور گزشتہ کئی سال سے بے نظیر بھٹو ہسپتال سے علاج معالجہ کررہاتھا۔ہفتہ کو وہ اپنے گلے میں پھندا ڈال کر کمرے کی چھت سے لٹک گیا۔
اسلام آباد سے مزید