• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے پان گلی گنج منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائی کرنیوالے 2 گودام پکڑ لئے جبکہ 63 ہزار ساشے گٹکا تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے ایک گودام مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا جسے پولیس نے موقع سے ہی گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا گودام مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق گٹکے کی فروخت صوبے بھر ممنوع ہے، گٹکا منہ اور معدے کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔صوبے بھر میں گٹکے کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
اسلام آباد سے مزید