راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سعودیہ پلٹ شخص کو ائرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے نیلے رنگ کی یونیفارم میں ملبوس 2نوسر بازوں نے لوٹ لیا۔ تھانہ ٹیکسلاکو باسط رحمٰن نے بتایاکہ میں پاکستان چھٹی پر آیا اورائیر پورٹ سے اپنے والد اور سالے احسن خان کے ہمراہ ٹیکسی کیری ڈبہ میں ڈرائیور علی اکثر کے ساتھ گھر کے لئے روانہ ہوئے ۔جب بھلڑتوپ پھاٹک کراس کی تو پیچھے سے ایک کار نے اوور ٹیک کر کے ہمیں روک لیا جس میں سے دو اشخاص باہر آئے جنہوں نے نیلے رنگ کی سکیورٹی والی یونیفارم پہن رکھی تھی۔ انہوں نے مجھ سے شناختی کارڈ طلب کیا میں نے شناختی کارڈ دینے کیلئے پرس نکالا تو ان میں سے ایک شخص نے جھپٹامارکر پرس چھین لیااور تیزی سے کار میں سوار ہوکر فرار ہوگئے،پرس میں 8700ریال تھے جو پاکستانی 6لاکھ 52ہزار500روپے بنتے ہیں۔