• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم شہریوں کیلئے عذاب، گن پوائنٹ پر موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں ایک رکشے 16 موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات ،موبائل فونز، مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی ہونے والی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ،3موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔تھانہ نون کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شہری سے گاڑی چھین لی گئی ۔تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ میں شہری کی گاڑی ،تھانہ کوہسار ،مارگلہ اور تھانہ رمنا کے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ۔سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں جب کہ روبری کی وارداتیں تھانہ گولڑہ ،سبزی منڈی اور تھانہ نون کے علاقوں میں ہوئیں ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ملک آباد میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرجمال احمد وغیرہ سے دو فون اور پرس جس میں اے ٹی ایم ،ڈیبٹ کارڈز ،7ہزار روپے،ضروری دستاویزات اور اہلیہ کاشناختی کارڈ تھا،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ پر2موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر محمدشکیل سے موبائل اور50ہزارروپے، سکستھ روڈ پربرج پلازہ کے قریب 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرزوہیب قیصر سے موبائل،16ہزارروپے اورشناختی کارڈ،تھانہ آراے بازر کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں2موٹرسائیکل سوار سوار اسلحہ کی نوک پرصاعقہ ممتاز اور اس کی سہیلی ندا سے 11لاکھ71ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4لڑکے محمد حسنین اور اس کے دوست صدیم سےگن پوائنٹ پر 3موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلزار قائدمیں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عبداللہ سے موبائل اور نقدی،تھانہ صدرواہ کے علاقہ نیوسٹی فیز2میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر وصی الحسن سے 20ہزار روپے اور موبائل ، نواب آباد میں3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد اویس سے موبائل اور25سو روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم عورت نے گاڑی میں لفٹ لے کرمحمداسلم کو نشہ آورچیزکھلاکر جیب سے موبائل اور45ہزارروپے ، پنڈ کمالہ بانیاں میں رفعت علی کی گائے ، بچھڑا،مجاہد گنگال میں غضنفر عباس کے گھر سے 4تولہ کے طلائی زیورات اورباتھ روم کی ٹونٹیاں وغیرہ ،فیز8میں ثنا ء اللہ کے گھر کے تالے توڑ کرایل ای ڈی ،ایک لاکھ روپے اور گھر کے واش رومز کا سامان،اٹامک کالونی میں محمد عبدالحق کے گھر کے تالے توڑ کرسامان اور دیگر کاغذات ،فیز8 میں امجد حنیف کے گھر کے تالے توڑ کرایل ای ڈی ،ڈی وی آر ،واش روم کی ٹونٹیاں، فیز7میں محمد کبیر ملک کے گھر سے دو لیپ ٹاپ ،2ٹیبلیٹس ، 4 سونے کی چوڑیاں دو بالیاں اور ٹاپس ،چہان اڈے کے قریب محمد شہزاد کی مو بائل شاپ کے تالے توڑ کر10انڈرائیڈ موبائل فونز ،28موبائل فونز، 18یوایس بیز اور 24ہزار روپے چوری کر لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید