• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے کم سن بچے اور کالج کی طالبہ سمیت 5 افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک کم سن بچے اور کالج کی طالبہ سمیت5افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ ائر پورٹ کو موسیٰ نے بتایاکہ میرا22سالہ بھائی زریاب اغواء ہو گیا۔تھانہ ٹیکسلاکوکالر نے بتایاکہ میرا بھتیجا زین عمر 6سال جس نے کالے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں 2گھنٹے سے مل نہیں رہا ۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد یوسف نے بتایاکہ میری دو بیٹیاں گورنمنٹ کالج فارویمن واہ کینٹ میں پڑھتی ہیں ۔ دو بجے دن کالج میں چھٹی ہوئی تو میری بیٹی (ح) اور چھوٹی بیٹی(ہ) عمر 19سال دونوں ملیں ۔ بڑی بیٹی کلاس روم کے تالے کی چابی ٹیچر کے حوالے کرنے کیلئے دوبارہ واپس ٹیچر کے پاس گئی جو چابی حوالے کر کے واپس گیٹ پر پہنچی تو(ہ) غائب تھی ۔میری بیٹی کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ صدرواہ کو طلحہ زاہد نے بتایا کہ میر ابھائی حمزہ زاہد عمر 20سال لاپتہ ہو گیا۔تھانہ روات کو ممتاز نے بتایا کہ میرے بھائی محمد فیاض عمر 28 سال کو دو گاڑیوں میں موجود سات آٹھ افراد گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرکے لے گئے۔
اسلام آباد سے مزید