کراچی (نصر اقبال / اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نےخواتین کھلاڑیوں کیلئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کی ہے ۔آن لائن اجلاس میں قومی سطح پر کھلاڑیوں کی گرومنگ، کوچنگ، نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پلاننگ کی جائے گی، پی او اے خواتین ونگ کھیلوں کی فیڈریشنوں سے ان کی خواتین کھلاڑیوں کی عالمی مقابلوں میں شرکت کا پروگرام بھی طلب کرے گی، جس میں قومی مقابلوں کا شیڈول بھی شامل ہوگا۔ جہاں کھلاڑیوں کو غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہوگی اس بارے میں پی او اے کو آگاہ کیا جائے گا ۔ پی او اے کی نومنتخب سینئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی کے مطاق میرٹ اور بہتر سہولتوں کی فراہمی سے ہی مثبت نتائج کا حصول ممکن ہے ۔