کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم منگل سے لاہور میں پریکٹس کرے گا ۔ پاکستان ٹیم دوپہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی ۔ 8 فروری کو سہہ فریقی سیریز کے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل آخری ٹریننگ سیشن 7 فروری کو دوپہر میں ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ فروری کی صبح اور جنوبی افریقا کی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچے گی ۔