• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 242 رنز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گال میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ بآسانی اننگز اور242رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔عثمان خواجہ نے232رنز بناکر پلیئر آف میچ ایوارڈ حاصل کیا۔میچ کا فیصلہ چوتھے دن ہوگیا۔ آسٹریلیا نے6وکٹ پر654رنز بنائے۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں165رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں میزبان ٹیم247رنز پر آوٹ ہوگئی۔پہلی اننگز میں میتھیوکنا مان نے63رنز دے کر پانچ اورناتھن لائن نے57رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔دوسری اننگز میںدونوں نے چار چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید