• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ: اذان اویس، عمران ڈوگر کی سنچریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے دن اذان اویس اور عمران ڈوگر نے سنچریاں بنادیں۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایشال ایسوسی ایٹس 187رنز کے جواب میں 325رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اذان اویس نے 100اور دانش عزیز نے8چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 88رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی ۔ مشتاق کلہوڑو نے 88رنز دے کر6وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل ختم ہونے پر اوجی ڈی سی ایل نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے140رنز بنائے تھے۔ محسن رضا خان اور سمیر ثاقب بالترتیب79اور48رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن نے اسٹیٹ بینک کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 6وکٹوں پر218رنز بنائے تھے۔ عبداللہ فضل نے 95اور محسن خان نے 61رنز بنائے۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں155رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ وسیم اکرم جونیئر نے 56رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔کے سی سی اے اسٹیڈیم میں سرکاری ٹی وی کی ٹیم 238رنز کے جواب میں325رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد محسن 83 وقار حسین73اور محمد شہزاد 68رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رمیز جونیئر نے107رنز دے کر6وکٹیں حاصل کیں۔ غنی گلاس نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں پر 147رنز بنائے تھے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا پہلی اننگز میں370رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ عمران ڈوگر110، محمد عمار58، ایاز تصور49اور خالد عثمان نے48رنز بنائے ۔ محمد سلمان نے82رنز دے کر5وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایس این جی پی ایل صرف 98رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد ذیشان نے37رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید