• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچواں ٹی 20: انگلینڈ کو بھارت نے 150 رنز سے ہرا دیا

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ممبئی میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 150رنز سے شکست دے کر سیریز چار ایک سے جیت لی۔ اتوار کو ابھیشک شرما نے ٹی ٹوئنٹی کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔ بھارت نے9وکٹ پر247رنز بنائے ۔یہ انگلینڈ کے خلاف دوسرا بڑا اسکور ہے۔ ابھشیک نے13چھکے مارے۔ انہوں نے روہت کے دس چھکوں کا ریکارڈ توڑدیا۔ انہوں نے135رنز 54 گیندوں پر بنائے۔ انگلینڈ کے بریڈن کارس 3اور مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ 248رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 97رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ فل سالٹ 23گیندوں پر55رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسپورٹس سے مزید