کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کیلئے فزیکل ٹکٹس کی فروخت پیر3فروری سے خلیجی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے سے شروع ہوگی۔ ٹکٹ پاکستان کے26شہروں میں کوریئر کمپنی کے مراکز پر دستیاب ہونگے۔ جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی۔ مختلف کیٹیگریز میں پریمیم سیٹنگ1500پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔ 19فروری کو کراچی میں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔