• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کو آؤٹ کرکے بولر گیند پر آٹو گراف لینے پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ارون جیٹلے اسٹیڈیم نئی دہلی میں رانجی ٹرافی میچ میں ویرات کوہلی کوفاسٹ بولر ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا۔ میچ کے بعد وہ اسٹار بیٹر سے گیند پر دستخط کروانے بھی پہنچ گئے۔ تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک کھیلنے والے کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں صرف 6رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ سنگوان کے وکٹ لینے پر جشن منانے کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں تاہم کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو برا بھلا کہنے لگے۔
اسپورٹس سے مزید