• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت نے آئی سی سی ویمنز انڈر19ورلڈ کپ جیت لیا۔ اتوار کو کوالالمپور میں بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقا کو 9وکٹ سے ہرایا۔ ناکام ٹیم 82رنز پر آؤٹ ہوگئی ، بھارت نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گونگڈی تریشا نے15رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور33گیندوں پر44رنز بنائے وہ پلیئر آف میچ قرار پائیں۔ انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی ملا۔ انہوں نےسات وکٹیں حاصل کیں اور ٹورنامنٹ میں309رنز بنائے۔ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے فائنل دیکھا۔
اسپورٹس سے مزید