• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی جیتنی ہے، کوئی ایک میچ مشن نہیں، گوتم گھمبیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے صرف ایک میچ مشن نہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23فروری کو سب سے اہم میچ ہے ، میں سمجھتا ہوں پانچوں میچز بڑے اہم ہیں۔ البتہ جب بھی پاکستان بھارت کھیلتے ہیں تو جذبات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں جذبات اپنی جگہ لیکن مقابلہ ہمیشہ وہی رہتا ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی کے وسط میں یہ میچ ہو رہا ہے اسے ہم زیادہ سے زیادہ سنجیدہ لیں گے۔ ورلڈ کپ کے مقابلے میں چیمپئنز ٹرافی مختلف چیلنج ہے ہر میچ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ڈریسنگ روم اور بھارتی کرکٹ کی ویلیو میں اضافہ کریں گے دونوں کابڑا کردار ہو گا۔ کپتان روہت شرمانے کہا کہ جو توقع ہوتی ہے ہم بھی اس دن وہی کریں گے۔ ہم نے صرف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے اور ہم کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید