• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زون چھ وائٹس نے انڈر 17 کرکٹ ٹائٹل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ریجن انڈر 17زونل کرکٹ ٹورنامنٹ زون6وائٹس نے جیت لیا، فائنل میں زون3وائٹس کو 66رنز سے شکست ہوئی ۔ فاتح ٹیم نے2وکٹ پر248رنز بنائے۔ حماد عالم104اور محمد آذان نے103رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 182پر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالحئی نے 3وکٹ لیے۔ بعدازاں مہمان خصوصی ظفر ریاض باری نے انعامات تقسیم کئے۔ بہترین بیٹر محمد آذان، بہترین بولر اسد عمر، بہترین فیلڈر حسن یعقوب، میڈی کیم مین آف دی فائنل میچ کا ایوارڈ مشترکہ طور پر حماد عالم اور محمد آذان قرارپائے۔
اسپورٹس سے مزید