کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم سی سی نے کہا ہے کہ کلب کی جانب سے شروع کئے گئے نئے پناہ گزین فنڈ کی پہلی رقم افغانستان کی جلاوطن خواتین کرکٹرز کو دی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق2021میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے اور ملک میں خواتین پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کے بعد سیکڑوں کھلاڑی دیگر ممالک منتقل ہوگئی تھیں۔2020میں افغان کرکٹ بورڈ کی کنٹریکٹ یافتہ 25افغان خواتین میں سے زیادہ تر آسٹریلیا منتقل ہو گئی ہیں ۔ عالمی پناہ گزین کرکٹ فنڈ کا ابتدائی طور پر ہدف 10لاکھ پاؤنڈز (10 لاکھ 24ہزار ڈالرز) جمع کرنا ہے ۔