• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرے، چیمبر آف سمال ٹریڈرز

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے صدر ظفر اقبال صدیقی،چیئرمین احتشام الحق،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،سینیئر نائب صدر حاجی اصغر اکبر،نائب صدور شیخ غلام مرتضی،میاں ظفر اقبال،ملک اختر حسین،شیخ عبدالندیم،چیئرمین سپریم کونسل خواجہ محمد فاروق ضلعی چیئرمین خواجہ عمار یاسر جنرل سیکرٹری خواجہ یاسر اشفاق نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام اور چھوٹے تاجروں پر مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے مزید برآں، نئے ٹیکسز اور ٹیکس کی شرح میں اضافے سے کاروباری طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ عوام اور چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے تاکہ ملک کی معیشت مستحکم ہو سکے اور عوام کی مشکلات میں کمی آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخون لے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے معاشی خوشحالی کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیاں بنائے اور ان پر عمل درآمد کرے تاکہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوں اور وہ اپنے معمولات زندگی بہتر طور انجام دہی کر سکیں بصورت دیگر عوام اور تاجر مل کر سڑکوں پر آئیں گے احتجاج کریں گے۔
ملتان سے مزید