• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد ریاض سے نقدی و موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،اسی تھانے کی حدود سے حسن محبوب سے موبائل فون چھن گیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقے سےجنید سے موبائل فون چھین لیا گیا جب کہ نامعلوم افراد احمد کے دفتر سے نقدی اوردیگر سامان چوری کرکے لے گئے، کریم ٹاؤن میں مسلح افراد نے وسیم عباس کو روکا اور اس سے نوتولےسونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں مزمل کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ صدر کے علاقہ سے شہباز کا موبائل فون چوری کرلیا گیا،تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے نامعلوم افراد شاہد کا الیکٹرونکس کا سامان چوری کرکے لے گیے جب کہ اسی تھانے کی حدود سے مسلح افراد نے ریاض سے نقدی و موبائل فون چھین لیا،بستی ملوک کے علاقہ سے ارشاد کی نقدی اورموبائل فون چوری کرلیا گیا،تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ سے طارق کی بکریاں چوری ہوگئیں، اسی تھانے کی حدود سے خادم کی زرعی ادویات چوری کرلی گئیں جب کہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ سے نامعلوم افراد ارشاد سے نقدی اورموبائل فون چوری کرکے لے گئے۔
ملتان سے مزید