• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلرجامعہ زکریا ڈاکٹرزبیرکا فیکلٹی آف ایگریکلچر کا دورہ،ریسرچ فارم کا معائنہ کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے فیکلٹی آف ایگریکلچر کے دورے کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اور ایگریکلچر ریسرچ فارم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے جدید زرعی تحقیق اور عملی اقدامات کا جائزہ لیا اور ہائیڈروپونک یونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہارٹیکلچر، پروفیسر ڈاکٹر سفینہ ناز اور ڈاکٹر حسن سردار نے وائس چانسلر کو ہارٹیکلچر کے شعبے میں جاری تحقیقی منصوبوں اور نرسری میں موجود مختلف اقسام کے پودوں کے بارے میں اور پروفیسر ڈاکٹر وقاص ملک اور ڈاکٹر قدیر احمد نے گندم، مٹر اور کپاس کی نئی لائنز اور ان پر ہونے والی تحقیق کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر وائس چانسلر نے زرعی تحقیق کو کمرشل بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
ملتان سے مزید