• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہول سیل میڈیسن مارکیٹ ،شاہین گروپ نے میدان مار لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان میں منعقدہ الیکشن میں شاہین گروپ نے میدان مار لیا۔کل ووٹوں کی تعداد 279تھی۔اس موقع پر شاہین گروپ کے صدر محمد سلمان خان خوگانی نے کہا کہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان کے معزز کیمسٹ حضرات نے ہمارے اوپر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ہم انکے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرینگے۔ الیکشن 2025 تا 2027 میں شاہین گروپ کے صدر محمد سلمان خان خوگانی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن، سینئر نائب صدر وحید بھٹہ، نائب صدر محمد ندیم نذیر، فنانس سیکرٹری ماجد گل،جوائنٹ سیکرٹری عمران قریشی تین سال کیلئے الیکشن جیت گئے ہیں۔
ملتان سے مزید