• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو خطرناک اشتہاریوں سمیت دیگر مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، دو خطرناک اشتہاریوں سمیت دیگر مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ممتاز آباد پولیس نے 2 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ قاسم بیلہ میں جعلی پیر کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش،ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ،کینٹ کے رہائشی احمد خان کے گھر عرفان نامی جعلی پیر تعویذ دینے اور دم کرنے آیا تھا،ملزم نے فالج کے مریض احمد کی بیٹی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ بستی ملوک نے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ کوتوالی نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید