• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو لیبارٹریز میں خراب ،جلے میٹرز کا ڈیٹا آپریشن دفاتر کو فراہم کرنے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی Iسرکل میپکوانجینئر عبدالحفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ ایم اینڈ ٹی لیبارٹریز میں خراب اور جلنے والے میٹرز کا ڈیٹا فوری طورپر نکالا جائے اور اس کی رپورٹ آپریشن دفاتر کو فراہم کی جائے۔یہ بات انہوں نے ایم اینڈ ٹی فرسٹ سرکل کے زیر انتظام تمام ایگزیکٹو انجینئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی، ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی Iنے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کنکشنوں کا لوڈ منظور کرواکر سسٹم کا حصہ بناجائے اور تمام نیٹ(سولر) میٹرز کی تصدیق لیبارٹریز سے کروائی جائے۔ تمام ایم ڈی آئی کنکشنز کی چیکنگ اور خراب میٹرز کی تبدیلی بھی کی جائے، اے ایم آر میٹر سسٹم میں شامل کرنے کے لئے خراب ہونے والی سمیں تبدیل کی جائے،اجلاس میں خانیوال، وہاڑی، ساہیوال اور بہاولنگر سرکلوں کے ایگزیکٹو انجینئرز ایم اینڈ ٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید