• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام کشمیر سیمینار، حافظ محمد اسلم و دیگر کا خطاب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی حافظ محمد اسلم نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر میں داخل ہوکر غاصبانہ قبضہ کیا، مسلم دشمنی کی وجہ سے عالمی ادارے جموں و کشمیر میں جاری ہندوستانی فوج کے اس ظلم، جبر، قتل و غارت گری پر جانبدارانہ، متعصبانہ کردار کیساتھ مجرمانہ خاموشی اختیار کرتے چلے آرہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام کشمیر سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد ایوب مغل، مولانا عبد الرزاق،منیر بودلہ،مولانا عبدالوحید اختر ، ڈاکٹر اشرف علی عتیق،علامہ عبدالحق مجاہد،حافظ محمد ظفر قریشی ،سید مجاہد عباس گردیزی، سید نیر عباس، علامہ عبد الحنان حیدری، محمد طارق ہاشمی، سلیم عباس صدیقی،راؤ عارف رضوی ، سلطان محمود ملک،سلیم الرحمن میؤ، سید آصف شاہ اور پروفیسر عبد الرزاق نے بھی شرکاءسے خطاب کیا ۔
ملتان سے مزید