ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے شہر کے مختلف چوکوں پر جدید سگنلز لگانے کیلئے 2 کروڑ روپے کی رقم مختص کر دی ہے۔ ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم نے بتایا ہے کہ ملتان کے پانچ ایم چوکوں پر جدید ٹریفک سگنلز بنائے جا رہے ہیں ہر چوک پر ایم ڈی اے کی جانب سے چالیس سے پچاس لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔