ملتان (سٹافرپورٹر) تھانہ قادرپورراں کے علاقہ سے لڑکی کو اغواکرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی، پولیس کو ریاض نے اطلاع دی کہ وہ بچوں کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا،صبح اٹھا تو اس کی بیٹی گھر میں موجود نہ تھی جس کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔